What is Copywriting? (Hindi / Urdu)

دوستو میرا نام فرحان بیگ ہے، میں گزشتہ کئی برسوں سے سیلز اور مینجمنٹ کی فیلڈ سے منسلک ہوں۔ میرا مقصد کاروبار اور مینجمنٹ کے بارے اہم معلومات عام فہم زبان میں آپ تک پہنچانا ہے۔ دنیا میں اقوام کاروبار زندگی میں اسلیے بھی کامیاب ہیں کہ وہ کاروبار اور مینجمنٹ کو اپنی زبان میں پڑھتے ہیں۔ میری اس کوشش میں میرا ساتھ دیں شکریہ۔۔۔۔۔۔۔


Copywriting کیا ہے؟ 




اگر copywriting آپ کے لیے بالکل ایک نیا لفظ ہے، یا آپ copywriting کو فل ٹائم یا پارٹ ٹائم بطور روزگار اپنانا چاہتے ہیں تو آئیے آج اس مضمون میں ہم آپ کے ان سارے سوالوں کا جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں جو آپ کو ایک کامیاب copywriter بنا سکتے ہیں۔ 


 Copywriting کیا ہے؟

Copywriting لکھنے کا وہ عمل ہے جو لوگوں کو کسی قسم کی کارروائی کرنے کے لئے ترغیب دیتا ہے ، ابھارتا ہے، مجبور کرتا ہے جیسے خریداری کرنا ، کسی لنک پر کلک کرنا ، کسی مقصد کے لئے چندہ دینا ، کوئی کورس رجسٹر کرنا یا مشاورت کا شیڈول بنانا۔


یہ تحریری صورت میں بھی ہو سکتی ہے جیسے پرنٹنگ اشتہار یا پھر آن لائن ویب سائٹ اور اشتہارات۔ یہ بولے جانے والے ڈائیلاگ بھی ہو سکتے ہیں جن کو اشتہارات کا سکرپٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ آپ اپنے گرد جہاں بھی نظر دوڑائیں آپ کو copywriting نظر آ جائے گی۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے اشتہارات، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اشتہارات اور شہر میں جابجا نظر آتے بل بورڈز سب copywriting کی ہی مثالیں ہیں۔ صرف کاروبار ہی نہیں بلکہ رفاعی ادارے، سوشل تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں سب copywriting کا استعمال کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹ اور بہت سے ای میل بھی copywriting کی ہی مثالیں ہیں۔ 


یہ تصویر میرے ای میل اکاؤنٹ کا سکرین شارٹ ہے۔ یہ ای میل copywriting کی بہترین مثال ہے۔ 




 آپ دیکھ سکتے ہیں کہ صفحے کو لکھا ہوا اور ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ آپ کو مختلف طریقوں سے کارروائی کرنے کا اشارہ کیا جائے۔ آپ کو سوشل میڈیا پر "مزید پڑھیں" ، "شروع کریں" ، یا "ہمارے ساتھ چلیے" کہا گیا ہے۔ 


یہ وہ سادہ اشارے ہیں جو ہم روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹوں پر دیکھتے ہیں ، اور وہ ہر طرح کی بات پر منوانے والی کاپی رائٹنگ ہیں۔


آپ جو کچھ بھی سنتے ہیں وہ عمل میں کاپی رائٹنگ بھی ہوسکتا ہے۔


ٹیلی ویژن کے اشتہارات ، یوٹیوب پر مختلف پروڈکٹس کے جائزے، یا ان کے استعمال سے متعلق مختصر ویڈیوز بھی رائٹنگ کی مثالیں ہیں۔


ایک copywriter کون ہوتا ہے؟


ایک کاپی رائیٹر کا کام ایسی تحریر یا مواد بنانا ہوتا ہے جو کسی بھی کاروباری یا پروفیشنل کام میں استعمال ہو جس سے لوگوں کو کسی بھی قسم کی تحریک دی جا سکے۔ 


ایک اچھا copywriter بننے کے لیے آپ کو تھوڑی ضروری معلومات اور اچھی خاصی پریکٹس کی ضرورت ہے۔ کیونکہ copywriting ایک فن ہے جسے سیکھا جا سکتا ہے نکھارا جا سکتا ہے۔ آپ لوگوں کے لیے copywriting میں اسلیے بھی بہت سکوپ ہے کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لکھنا کوئی مہارت نہیں بلکہ خدائی عطا ہے۔ صرف writing کی حد تک یہ بات کسی طور پر مانی بھی جا سکتی ہے۔ لیکن کیونکہ لوگ writing اور copywriting کا فرق نہیں سمجھتے اسلئے زیادہ لوگ اس کام کی طرف نہیں آتے۔ یوں copywriting کے کام میں بیت زیادہ سکوپ بن جاتا ہے۔



مارکیٹ میں copywriting کا سکوپ۔


کوئی ایسا کاروبار یا ادارہ نہیں جہاں copywriter کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تمام کاروباری کمپنیاں اپنا ہر طرح کا پیغام copywriting کے ہی ذریعے سے اپنے نئے اور موجود گاہکوں تک پہنچاتی ہیں۔ بلکہ بڑی کارپوریٹ کمپنیوں میں تو اپنے ڈپارٹمنٹ اور ملازمین تک بھی اپنے پیغام یا ہدایات کے لیے copywriting کا استعمال کیا جاتا ہے۔ 


آج کے جدید دور میں پیغام رسانی کے ذرائع تو ضرور بدل چکے ہیں لیکن پیغام لکھنا اس کو ترتیب دینا اور اس کو پراثر بنانا ہمیشہ اہم رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ لہذا تمام جدید ذرائع جیسے کہ websites ہوں یا facebook, instagram, twitter جیسے social media پلیٹ فارم، ہر جگہ اپنا content بنانے یا پیغام لکھنے کے لیے copywriting کی ہے ضرورت رہے گی۔ 


آپ روزمرہ زندگی میں جتنی بھی اشیاء دیکھتے ہیں ان کی پیکنگ پر جو بھی تفصیل لکھی ہوتی ہے اس کو کون لکھتا ہے؟ tv, fridge, air-conditioner, car یا laptop ہو ان سب پروڈکٹس کے ساتھ جو manual book ملتی ہے اس کو کون لکھتا ہے؟ 

روزانہ ہزاروں کی تعداد میں YouTube پر مختلف پروڈکٹس یا سروسز کی تفصیلات کی ویڈیو اپلوڈ ہوتی ہیں ان تمام videos کا سکرپٹ کون لکھتا ہے؟ 

جی دوستو اوپر بتائے گئے یہ سارے بڑے اہم اور بہت زیادہ ڈیمانڈ میں رہنے والے کام صرف اور صرف ایک copywriter ہی کرتا ہے۔ 


دنیا کی تمام بڑی کمپنیاں اپنے سالانہ بجٹ میں ایک بڑی خطیر رقم copywriting کے لیے رکھتی ہیں۔ اس طرح copywriting کی جاب تمام اقسام کی کمپنیوں میں ہوتی ہے مثال کے طور پر

Pharmaceutical

Investment 

Financial

Manufacturing

NGOs

Mechanical

Educational 

Health Care 

Insurance

آپ کا تجربہ یا دلچسپی ان میں سے کسی بھی فیلڈ سے ہو آپ کے لیے ان میں copywriting کا بہت سکوپ ہے۔ 



آئیے جانتے ہیں copywriting اور  content writing میں کیا فرق ہے؟ 


زیادہ تر لوگ ان دونوں کو ایک جیسا ہی سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان دونوں میں کافی فرق ہے۔ اگر آپ غور کریں تو یہ فرق آسانی سے واضح ہوجاتا ہے content writing میں معلومات دی جاتی ہے یا پھر لٹریچر سے متعلق لکھا جاتا ہے مثال کے طور پر web pages, blog post اور article وغیرہ،

 اس کے برعکس copywriting میں کسی چیز کو بیچا یا پھر پروموٹ کیا جاتا ہے یا کوئی ترغیب دلائی جاتی ہے۔ وہ بہت سے ایکسپرٹ جو ان دونوں کو ایک ہی مانتے ہیں ان مطابق جب بھی کوئی content لکھا جاتا ہے اس کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اس لیے ہر content میں copywriting بھی ہوتی ہے۔  بہت سی websites پر Buy Now یا Contact Us کا بٹن ہوتا ہے اسی طرح بہت سے Articled میں Links دیے جاتے ہیں جو کسی نہ کسی طرح کوئی ترغیب ہی دیتے ہیں۔ اس طرح content writing اور copywriting ایک ہی سمجھی جاتی ہیں۔ 


مضمون سے متعلق اپنی رائے ضرور دیں کیونکہ آپ کی رائے میرے لیے بہت قیمتی ہے۔ 

dmark1980dmark@gmail.com

sm_icp@hotmail.com

@farhanbaigicp

+923477155608

+923004099065



Comments

Popular posts from this blog

How to scale your business

Three alarms can change your life for ever...! (Work smart)

How to get orders on Fiverr?