Competitive Advantage URDU
آپ کو یاد ہے۔۔۔! جب آخری دفعہ آپ نے اپنے لیے کوئی ٹوتھ پیسٹ یا کوئی بھی سامان خریدا۔ آپ نے ایک خاص ٹوتھ پیسٹ ہی کیوں خریدا؟ جبکہ دوکان میں اور بھی بہت سارے ٹوتھ پیسٹ پڑے تھے۔ ایسا اس لیے ہوا کہ آپ اس خاص ٹوتھ پیسٹ سے مطمئن ہیں۔ یہ اطمینان ہی وہ وجہ ہے کہ آپ بہت سارے آپشنز میں سے کسی ایک کمپنی کی پروڈکٹ کو خریدتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ آپ اپنی گاڑی کا کام بھی کسی مخصوص ورکشاپ سے کراتے ہیں، آپ اپنے بال بھی اپنے ہی منتخب کردہ حجام سے بنواتے ہیں۔ کسی بھی کاروبار کی کوئی بھی ایسی خاصیت جس کی وجہ سے کوئی گاہک اس کی پروڈکٹ یا سروس کو خرید لیتا ہے اس کاروبار کی اپنے جیسے دوسرے کاروبار کے مقابلے میں ایک سبقت ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ سبقت اس کاروبار کو فائدہ دیتی ہے، اسلئے اس کو مسابقتی فائدہ یا Competitive Advantage کہتے ہیں۔ جی دوستو۔۔! آئیے اس انتہائی اہم کاروباری معاملے کو جانتے ہیں۔ ہم بات کریں گے کہ مسابقتی فائدہ یا competitive advantage کیا ہوتا ہے؟ یہ Competitive Advantage کتنی اقسام کا ہو سکتا ہے؟ اپنے کاروبار یا کمپنی کا Competitive Advantage کیسے تلاش کریں؟ اپنے کاروبار میں competitive