How to take Good Decisions? What is Decision making process?
بچپن میں عیدی ملنے پر یہ فیصلہ کرنا پڑتا تھا کہ آئسکریم لیں، بوتل پی لیں یا پھر دوستوں کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلیں۔ آپ جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں آپ کے فیصلے بھی بڑے ہوتے جاتے ہیں۔ آپ کا مستقبل کیسا رہے گا؟ اس کا انحصار بھی آپکے اچھے یا برے فیصلے پر ہوتا ہے۔ ایک لمحے میں لیا گیا فیصلہ ساری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ دوستو میرا نام فرحان بیگ ہے، میں گزشتہ کئی برسوں سے سیلز اور مینجمنٹ کی فیلڈ سے منسلک ہوں۔ میرا مقصد کاروبار اور مینجمنٹ کے بارے اہم معلومات عام فہم زبان میں آپ تک پہنچانا ہے۔ دنیا بھر کی اقوام کاروبار زندگی میں اسلیے بھی کامیاب ہیں کہ وہ کاروبار اور مینجمنٹ کو اپنی زبان میں پڑھتے اور سمجھتے ہیں۔ میری اس کوشش میں میرا ساتھ دیں شکریہ۔۔۔۔۔ دوستو آج ہم اس اہم موضوع پر بات کریں گے جس کا تعلق ہر انسان کی زندگی سے ہے چاہے وہ کچھ بھی کام کرتا ہو۔ ہمارا آج کا موضوع ہے "فیصلہ یا Decision" اس موضوع کو تفصیل سے جاننے کے لیے ہم بات کریں گے کہ فیصلہ کیا ہوتا ہے؟ آپ کو فیصلہ لینا ہی کیوں پڑتا ہے؟ فیصلہ سازی کس طرح کی جاتی ہے؟ غلط فیصلہ لینے کی کیا وجوہات ہیں؟ فیصلہ کیا ہوتا ہے؟ آپ...