What is management? (urdu) منیجمنٹ کیا ہوتی ہے؟ (اردو)
" اایک اچھا ڈرائیور ہر طرح کی گاڑی ڈرائیو کر سکتا ہے، بالکل اسی طرح اگر آپ منیجمنٹ سیکھ جاتے ہیں تو آپ ہر چھوٹا بڑا کام، ہر طرح کا کاروبار یا پروجیکٹ اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں" دوستو۔۔۔! میرا نام فرحان بیگ ہے۔ میں گزشتہ کئی سالوں سے منیجر کی پوسٹ پر کام کر رہا ہوں۔ میں نے منیجمنٹ کو پڑھا بھی ہے اور اس کا تجربہ بھی رکھتا ہوں۔ میرا مقصد ہے کہ منیجمنٹ کے بنیادی نقاط اور طریقے عام فہم زبان میں آپ تک پہنچاؤں۔ دوستو۔۔! آپ اپنے اطراف جتنا بھی کاروبار زندگی دیکھتے ہیں اس میں ہر شخص کوئی نہ کوئی کام کرتا ہے اور یہ سارے کام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ انفرادی طور پر ہر شخص اپنے کام میں ماہر ہوتا ہے لیکن کسی بھی کام پروجیکٹ یا کاروبار کی کامیابی اس بات میں ہے کہ اپنے اپنے شعبے کے ماہر مل کر اس کو کس طرح کامیاب بناتے ہیں۔ کوئی شخص چیز بنانے میں ماہر ہے تو دوسرا حساب کتاب میں مہارت رکھتا ہے۔ کوئی چیزوں کے بیچنے میں مہارت رکھتا ہے تو کوئی مناسب قیمت میں کوالٹی کی خریداری کا فن جانتا ہے۔ یہ سب اپنی اپنی جگہ بہت اہم اور ضروری ہیں لیکن سب سے اہم مہارت اور ہنر یہ ہے کہ ان مختلف کام کرنے ...