What is Copywriting? (Hindi / Urdu)
دوستو میرا نام فرحان بیگ ہے، میں گزشتہ کئی برسوں سے سیلز اور مینجمنٹ کی فیلڈ سے منسلک ہوں۔ میرا مقصد کاروبار اور مینجمنٹ کے بارے اہم معلومات عام فہم زبان میں آپ تک پہنچانا ہے۔ دنیا میں اقوام کاروبار زندگی میں اسلیے بھی کامیاب ہیں کہ وہ کاروبار اور مینجمنٹ کو اپنی زبان میں پڑھتے ہیں۔ میری اس کوشش میں میرا ساتھ دیں شکریہ۔۔۔۔۔۔۔ Copywriting کیا ہے؟ اگر copywriting آپ کے لیے بالکل ایک نیا لفظ ہے، یا آپ copywriting کو فل ٹائم یا پارٹ ٹائم بطور روزگار اپنانا چاہتے ہیں تو آئیے آج اس مضمون میں ہم آپ کے ان سارے سوالوں کا جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں جو آپ کو ایک کامیاب copywriter بنا سکتے ہیں۔ Copywriting کیا ہے؟ Copywriting لکھنے کا وہ عمل ہے جو لوگوں کو کسی قسم کی کارروائی کرنے کے لئے ترغیب دیتا ہے ، ابھارتا ہے، مجبور کرتا ہے جیسے خریداری کرنا ، کسی لنک پر کلک کرنا ، کسی مقصد کے لئے چندہ دینا ، کوئی کورس رجسٹر کرنا یا مشاورت کا شیڈول بنانا۔ یہ تحریری صورت میں بھی ہو سکتی ہے جیسے پرنٹنگ اشتہار یا پھر آن لائن ویب سائٹ اور اشتہارات۔ یہ بولے جانے والے ڈائیلاگ بھی ہو سکتے ہیں جن ک...