Posts

Showing posts with the label urdu

Competitive Advantage URDU

Image
آپ کو یاد ہے۔۔۔! جب آخری دفعہ آپ نے اپنے لیے کوئی ٹوتھ پیسٹ یا کوئی بھی سامان خریدا۔ آپ نے ایک خاص ٹوتھ پیسٹ ہی کیوں خریدا؟ جبکہ دوکان میں اور بھی بہت سارے ٹوتھ پیسٹ پڑے تھے۔ ایسا اس لیے ہوا کہ آپ اس خاص ٹوتھ پیسٹ سے مطمئن ہیں۔ یہ اطمینان ہی وہ وجہ ہے کہ آپ بہت سارے آپشنز میں سے کسی ایک کمپنی کی پروڈکٹ کو خریدتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ آپ اپنی گاڑی کا کام بھی کسی مخصوص ورکشاپ سے کراتے ہیں، آپ اپنے بال بھی اپنے ہی منتخب کردہ حجام سے بنواتے ہیں۔ کسی بھی کاروبار کی کوئی بھی ایسی خاصیت جس کی وجہ سے کوئی گاہک اس کی پروڈکٹ یا سروس کو خرید لیتا ہے اس کاروبار کی اپنے جیسے دوسرے کاروبار کے مقابلے میں ایک سبقت ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ سبقت اس کاروبار کو فائدہ دیتی ہے، اسلئے اس کو مسابقتی فائدہ یا Competitive Advantage کہتے ہیں۔  جی دوستو۔۔! آئیے اس انتہائی اہم کاروباری معاملے کو جانتے ہیں۔ ہم بات کریں گے کہ مسابقتی فائدہ یا competitive advantage کیا ہوتا ہے؟  یہ Competitive Advantage کتنی اقسام کا ہو سکتا ہے؟ اپنے کاروبار یا کمپنی کا Competitive Advantage کیسے تلاش کریں؟   اپنے کاروبار م...

پروڈکشن مینجمنٹ کیوں ضروری ہے؟

Image
ہر کاروباری ادارہ اپنی کارکردگی اور منافع کے معاملے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔  پیداواری یا production کی سرگرمیاں آپ کی کارکردگی اور منافع کو طے کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریباً ہر کمپنی میں کوئی نہ کوئی پروڈکشن لازمی ہوتی ہے، اور بزنس مینجر کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ اس کا بزنس کام کے اخراجات کو کم سے کم کر کہ بہترین کارکردگی دکھا سکے۔ کسی بھی کاروبار میں production کی بہتر منصوبہ بندی اور مسلسل نگرانی، کاروباری اہداف کے حصول کی ضامن ہوتی ہے۔ اس منصوبہ بندی اور نگرانی کے عمل کوہی production management کہا جاتا ہے۔  آئیں جانتے ہیں کہ  1- پروڈکشن مینجمنٹ کیا ہوتی ہے؟ 2- پروڈکشن مینجمنٹ میں اہم کام کون سے ہیں؟  3- ایک پروڈکشن مینجر کی کیا ذمےداری ہوتی ہے؟ 4- اچھی یا بری پروڈکشن مینجمنٹ کا آپ کے کاروبار پر کیا اثر ہوتا ہے؟ 1- پروڈکشن مینجمنٹ کیا ہوتی ہے؟ دوستو۔۔! پروڈکشن مینجمنٹ دراصل فیصلہ سازی کا عمل ہے۔ یہ فیصلے کسی بھی کاروبار میں پروڈکشن کے مراحل سے متعلق ہوتے ہیں۔ ان فیصلوں کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کم سے کم وسائل کو استعمال کر کہ مطلوبہ معیار کی اشیاء کو ...

SWOT analysis urdu پالیسی کیسے بنائی جائے؟

Image
SWOT ANALYSIS موجودہ معاشی حالات اور خاص طور پر وبائی صورتحال کے بعد ، کاروبار کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے ، چیلنجوں سے نمٹنے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اسٹریٹجک یعنی دور اندیش فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ طویل المیعاد پالیسی فیصلے تب ہی نتیجہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں جب صحیح معلومات اور وسیع تر تحقیق کی روشنی میں کئے جائیں۔ آپ یا تو کوئی کاروبار کرتے ہیں یا پھر کسی کے کاروبار میں ملازمت کرتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں آپ روزانہ کاروبار سے منسلک رہتے ہیں۔ کاروبار میں بہت سے آپریشنل فیصلے لیے جاتے ہیں جو کاروباری روٹین کا حصہ ہوتے ہیں۔ جیسے کسی فیکٹری یا بیکری میں روز پروڈکشن کرنا،  بنک میں روز ٹرانزیکشن کرنا ، ٹیلی کام میں نیٹ ورک سے متعلق مسائل کو حل کرنا وغیرہ وغیرہ۔ لیکن کاروبار میں ان وقتی روزمرہ کے فیصلوں کے علاؤہ بڑے فیصلے بھی لینے ہوتے ہیں۔ یہ بڑے فیصلے کاروبار یا کمپنی کے مستقبل سے متعلق ہوتے ہیں۔ مثلاً  اگلے چند سالوں میں آپ کی سیل یا پروڈکشن کتنی ہونی چاہیے؟ آپ کو کس نئی مارکیٹ میں جانا چاہیے؟ آپ کو اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کیا تبدیلی لانی چاہیے؟ آپ کو اپنے اخراجات میں ک...