SWOT analysis urdu پالیسی کیسے بنائی جائے؟
SWOT ANALYSIS موجودہ معاشی حالات اور خاص طور پر وبائی صورتحال کے بعد ، کاروبار کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے ، چیلنجوں سے نمٹنے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اسٹریٹجک یعنی دور اندیش فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ طویل المیعاد پالیسی فیصلے تب ہی نتیجہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں جب صحیح معلومات اور وسیع تر تحقیق کی روشنی میں کئے جائیں۔ آپ یا تو کوئی کاروبار کرتے ہیں یا پھر کسی کے کاروبار میں ملازمت کرتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں آپ روزانہ کاروبار سے منسلک رہتے ہیں۔ کاروبار میں بہت سے آپریشنل فیصلے لیے جاتے ہیں جو کاروباری روٹین کا حصہ ہوتے ہیں۔ جیسے کسی فیکٹری یا بیکری میں روز پروڈکشن کرنا، بنک میں روز ٹرانزیکشن کرنا ، ٹیلی کام میں نیٹ ورک سے متعلق مسائل کو حل کرنا وغیرہ وغیرہ۔ لیکن کاروبار میں ان وقتی روزمرہ کے فیصلوں کے علاؤہ بڑے فیصلے بھی لینے ہوتے ہیں۔ یہ بڑے فیصلے کاروبار یا کمپنی کے مستقبل سے متعلق ہوتے ہیں۔ مثلاً اگلے چند سالوں میں آپ کی سیل یا پروڈکشن کتنی ہونی چاہیے؟ آپ کو کس نئی مارکیٹ میں جانا چاہیے؟ آپ کو اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کیا تبدیلی لانی چاہیے؟ آپ کو اپنے اخراجات میں ک...