پروڈکشن مینجمنٹ کیوں ضروری ہے؟
ہر کاروباری ادارہ اپنی کارکردگی اور منافع کے معاملے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ پیداواری یا production کی سرگرمیاں آپ کی کارکردگی اور منافع کو طے کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریباً ہر کمپنی میں کوئی نہ کوئی پروڈکشن لازمی ہوتی ہے، اور بزنس مینجر کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ اس کا بزنس کام کے اخراجات کو کم سے کم کر کہ بہترین کارکردگی دکھا سکے۔ کسی بھی کاروبار میں production کی بہتر منصوبہ بندی اور مسلسل نگرانی، کاروباری اہداف کے حصول کی ضامن ہوتی ہے۔ اس منصوبہ بندی اور نگرانی کے عمل کوہی production management کہا جاتا ہے۔ آئیں جانتے ہیں کہ 1- پروڈکشن مینجمنٹ کیا ہوتی ہے؟ 2- پروڈکشن مینجمنٹ میں اہم کام کون سے ہیں؟ 3- ایک پروڈکشن مینجر کی کیا ذمےداری ہوتی ہے؟ 4- اچھی یا بری پروڈکشن مینجمنٹ کا آپ کے کاروبار پر کیا اثر ہوتا ہے؟ 1- پروڈکشن مینجمنٹ کیا ہوتی ہے؟ دوستو۔۔! پروڈکشن مینجمنٹ دراصل فیصلہ سازی کا عمل ہے۔ یہ فیصلے کسی بھی کاروبار میں پروڈکشن کے مراحل سے متعلق ہوتے ہیں۔ ان فیصلوں کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کم سے کم وسائل کو استعمال کر کہ مطلوبہ معیار کی اشیاء کو بنایا جا سکے۔ یوں س