Posts

Showing posts from March 10, 2021

منیجمنٹ کے بنیادی کام (دوئم) Management Functions Part 2

Image
 دوستو میرا نام فرحان بیگ ہے، میں سیلز اور منیجمنٹ کا تجربہ رکھتا ہوں، میرا مقصد منیجمنٹ کے حوالے سے بنیادی معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے. میری کوشش ہے کہ لوگ منیجمنٹ کو سمجھیں اور اپنے کام یا بزنس کو بہتر انداز میں کر سکیں . میری اس کوشش میں مجھے آپ کے ساتھ کی بہت ضرورت ہے اس سے  پچھلے مضمون  میں ہم نے منیجمنٹ کے دو بنیادی کاموں، پلاننگ اور آرگنائزنگ پر بات کی تھی۔ آج ہم منیجمنٹ کے اگلے دو بنیادی کام لیڈنگ یعنی کمان اور کنٹرولنگ پر بات کریں گے۔  لیڈنگ یا کمان  لیڈنگ یا کمان کو ڈائرکٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مکمل طور پر ایک منیجر کی جاب ہے۔ لیڈنگ یا ڈائرکٹنگ دراصل آرگنائزنگ کے فوری بعد کا عمل ہے۔ اس میں اپنے سٹاف یا ٹیم کو کام بتایا جاتا ہے، کام کا طریقہ سمجھایا جاتا ہے اور کام سے متعلق قوانین ضوابط بتائے جاتے ہیں یا ہدایات دی جاتی  ہیں۔ لیکن اس سارے عمل میں اپنے اس ہدف یا ٹارگٹ کو مدنظر رکھا جاتا ہے جو پلاننگ کے وقت طے کیا گیا تھا۔  ایک منیجر کو یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ کسی مشین کا آپریٹر نہیں ہے بلکہ اس کا کام انسانوں سے ڈیل کرنا ہے ان سے کام لینا ...