This Blog is about Business, Marketing, Sales, Management, Ecommerce, Digital Marketing, and Freelancing.
یہ بلاگ کاروبار، مارکیٹینگ، سیلز اور مینجمنٹ سے متعلق ہے۔
مینیو میں اردو پوائنٹ کے نام سے ٹیب موجود ہے۔ جہاں اردو مضامین کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے
About Us
Get link
Facebook
X
Pinterest
Email
Other Apps
About Us
a blog for Business, Management
If you have any query regrading Site, Advertisement and any other issue, please feel free to contact at dmark1980dmark@gmail.com
دوستو میرا نام فرحان بیگ ہے، میں گزشتہ کئی برسوں سے سیلز اور مینجمنٹ کی فیلڈ سے منسلک ہوں۔ میرا مقصد کاروبار اور مینجمنٹ کے بارے اہم معلومات عام فہم زبان میں آپ تک پہنچانا ہے۔ دنیا میں اقوام کاروبار زندگی میں اسلیے بھی کامیاب ہیں کہ وہ کاروبار اور مینجمنٹ کو اپنی زبان میں پڑھتے ہیں۔ میری اس کوشش میں میرا ساتھ دیں شکریہ۔۔۔۔۔۔۔ Copywriting کیا ہے؟ اگر copywriting آپ کے لیے بالکل ایک نیا لفظ ہے، یا آپ copywriting کو فل ٹائم یا پارٹ ٹائم بطور روزگار اپنانا چاہتے ہیں تو آئیے آج اس مضمون میں ہم آپ کے ان سارے سوالوں کا جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں جو آپ کو ایک کامیاب copywriter بنا سکتے ہیں۔ Copywriting کیا ہے؟ Copywriting لکھنے کا وہ عمل ہے جو لوگوں کو کسی قسم کی کارروائی کرنے کے لئے ترغیب دیتا ہے ، ابھارتا ہے، مجبور کرتا ہے جیسے خریداری کرنا ، کسی لنک پر کلک کرنا ، کسی مقصد کے لئے چندہ دینا ، کوئی کورس رجسٹر کرنا یا مشاورت کا شیڈول بنانا۔ یہ تحریری صورت میں بھی ہو سکتی ہے جیسے پرنٹنگ اشتہار یا پھر آن لائن ویب سائٹ اور اشتہارات۔ یہ بولے جانے والے ڈائیلاگ بھی ہو سکتے ہیں جن ک...
" اایک اچھا ڈرائیور ہر طرح کی گاڑی ڈرائیو کر سکتا ہے، بالکل اسی طرح اگر آپ منیجمنٹ سیکھ جاتے ہیں تو آپ ہر چھوٹا بڑا کام، ہر طرح کا کاروبار یا پروجیکٹ اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں" دوستو۔۔۔! میرا نام فرحان بیگ ہے۔ میں گزشتہ کئی سالوں سے منیجر کی پوسٹ پر کام کر رہا ہوں۔ میں نے منیجمنٹ کو پڑھا بھی ہے اور اس کا تجربہ بھی رکھتا ہوں۔ میرا مقصد ہے کہ منیجمنٹ کے بنیادی نقاط اور طریقے عام فہم زبان میں آپ تک پہنچاؤں۔ دوستو۔۔! آپ اپنے اطراف جتنا بھی کاروبار زندگی دیکھتے ہیں اس میں ہر شخص کوئی نہ کوئی کام کرتا ہے اور یہ سارے کام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ انفرادی طور پر ہر شخص اپنے کام میں ماہر ہوتا ہے لیکن کسی بھی کام پروجیکٹ یا کاروبار کی کامیابی اس بات میں ہے کہ اپنے اپنے شعبے کے ماہر مل کر اس کو کس طرح کامیاب بناتے ہیں۔ کوئی شخص چیز بنانے میں ماہر ہے تو دوسرا حساب کتاب میں مہارت رکھتا ہے۔ کوئی چیزوں کے بیچنے میں مہارت رکھتا ہے تو کوئی مناسب قیمت میں کوالٹی کی خریداری کا فن جانتا ہے۔ یہ سب اپنی اپنی جگہ بہت اہم اور ضروری ہیں لیکن سب سے اہم مہارت اور ہنر یہ ہے کہ ان مختلف کام کرنے ...
آپ کو یاد ہے۔۔۔! جب آخری دفعہ آپ نے اپنے لیے کوئی ٹوتھ پیسٹ یا کوئی بھی سامان خریدا۔ آپ نے ایک خاص ٹوتھ پیسٹ ہی کیوں خریدا؟ جبکہ دوکان میں اور بھی بہت سارے ٹوتھ پیسٹ پڑے تھے۔ ایسا اس لیے ہوا کہ آپ اس خاص ٹوتھ پیسٹ سے مطمئن ہیں۔ یہ اطمینان ہی وہ وجہ ہے کہ آپ بہت سارے آپشنز میں سے کسی ایک کمپنی کی پروڈکٹ کو خریدتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ آپ اپنی گاڑی کا کام بھی کسی مخصوص ورکشاپ سے کراتے ہیں، آپ اپنے بال بھی اپنے ہی منتخب کردہ حجام سے بنواتے ہیں۔ کسی بھی کاروبار کی کوئی بھی ایسی خاصیت جس کی وجہ سے کوئی گاہک اس کی پروڈکٹ یا سروس کو خرید لیتا ہے اس کاروبار کی اپنے جیسے دوسرے کاروبار کے مقابلے میں ایک سبقت ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ سبقت اس کاروبار کو فائدہ دیتی ہے، اسلئے اس کو مسابقتی فائدہ یا Competitive Advantage کہتے ہیں۔ جی دوستو۔۔! آئیے اس انتہائی اہم کاروباری معاملے کو جانتے ہیں۔ ہم بات کریں گے کہ مسابقتی فائدہ یا competitive advantage کیا ہوتا ہے؟ یہ Competitive Advantage کتنی اقسام کا ہو سکتا ہے؟ اپنے کاروبار یا کمپنی کا Competitive Advantage کیسے تلاش کریں؟ اپنے کاروبار م...
Comments
Post a Comment
if you have any query, please let me know