What is management? (urdu) منیجمنٹ کیا ہوتی ہے؟ (اردو)
" اایک اچھا ڈرائیور ہر طرح کی گاڑی ڈرائیو کر سکتا ہے، بالکل اسی طرح اگر آپ منیجمنٹ سیکھ جاتے ہیں تو آپ ہر چھوٹا بڑا کام، ہر طرح کا کاروبار یا پروجیکٹ اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں"
دوستو۔۔۔! میرا نام فرحان بیگ ہے۔ میں گزشتہ کئی سالوں سے منیجر کی پوسٹ پر کام کر رہا ہوں۔ میں نے منیجمنٹ کو پڑھا بھی ہے اور اس کا تجربہ بھی رکھتا ہوں۔ میرا مقصد ہے کہ منیجمنٹ کے بنیادی نقاط اور طریقے عام فہم زبان میں آپ تک پہنچاؤں۔دوستو۔۔! آپ اپنے اطراف جتنا بھی کاروبار زندگی دیکھتے ہیں اس میں ہر شخص کوئی نہ کوئی کام کرتا ہے اور یہ سارے کام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ انفرادی طور پر ہر شخص اپنے کام میں ماہر ہوتا ہے لیکن کسی بھی کام پروجیکٹ یا کاروبار کی کامیابی اس بات میں ہے کہ اپنے اپنے شعبے کے ماہر مل کر اس کو کس طرح کامیاب بناتے ہیں۔ کوئی شخص چیز بنانے میں ماہر ہے تو دوسرا حساب کتاب میں مہارت رکھتا ہے۔ کوئی چیزوں کے بیچنے میں مہارت رکھتا ہے تو کوئی مناسب قیمت میں کوالٹی کی خریداری کا فن جانتا ہے۔ یہ سب اپنی اپنی جگہ بہت اہم اور ضروری ہیں لیکن سب سے اہم مہارت اور ہنر یہ ہے کہ ان مختلف کام کرنے والے لوگوں کو ساتھ لے کر ایک بڑے کام، پروجیکٹ یا کاروبار کو کامیاب بنایا جائے۔ یہ ہنر تھوڑا بہت ہر کسی میں ہوتا ہے لیکن تھوڑی معلومات اور تجربے کے بعد اس میں اچھی مہارت بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یقین کیجئے اگر آپ اس فن کو سیکھ جاتے ہیں تو دنیا کا کوئی کام آپ کے لئے مشکل نہیں رہے گا۔اس مضمون کو پڑھنے کہ بعد آپ جان پائیں گے کہمنیجمنٹ کیا ہوتی ہے اور منیجر کیا کرتا ہے؟
What is the management and job of a manager?منیجمنٹ کے ٹولز کونسے ہیں؟
What are tools of management?اچھا منیجر کیسے بنا جا سکتا ہے؟
How to become a good manager?تو آئیے ان نقاط کا جائزہ لیتے ہیں1- منیجمنٹ کیا ہے؟
دوستو۔۔۔! آپ خود تو کسی بھی کام کو کر سکتے ہیں لیکن دوسرے لوگوں کو شامل کر کہ ان کے ذمے کچھ ٹاسک لگا کر کسی کام کو مکمل کرنا یا ٹیم بنا کر بہت سے لوگوں کی کوشش کو ایک اجتماعی کوشش بنا کر اہداف حاصل کرنا، خود کام کرنے سے قدرے مختلف تو ہوتا ہی ہے لیکن مشکل بھی ہے۔ یہی عمل منیجمنٹ کہلاتا ہے۔ اور جو شخص یہ کام کرتا ہے اسے منیجر کہتے ہیں۔ آپ ایک وقت میں کئی مشینز کو تو چلا سکتے ہیں کیونکہ مشین آپ کی کمانڈ کے مطابق ہی کام انجام دے گی، اور کوئی کمی بیشی نہیں کرے گی۔ لیکن انسان۔۔! جی دوستو انسان مشین نہیں ہیں، انسانوں کے ساتھ کام کرنا اور ان سے کام لینا ایک آرٹ ہے۔ اسی لیے منیجمنٹ میں صرف لوگوں سے کام ہی نہیں لیا جاتا بلکہ مسلسل نگرانی بھی کی جاتی ہے۔ کیونکہ یہاں کمی بیشی کا چانس بہت زیادہ ہوتا ہے۔ آپ کی ٹیم میں موجود ممبر آپ کی دی گئی ہدایات کو اپنے انداز سے سمجھیں گے اور کام کو اپنے طریقے سے کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ اس انسانی فطرت کو ذہن میں رکھ کر انسانوں سے کام لے لینا اور اپنے ٹارگٹ کو حاصل کر لینا ہی منیجمنٹ ہے۔ لوگ آپ سے کس طرح تعاون کرتے ہیں آپ کی بات کو کتنا مانتے ہیں اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ لوگوں کو کس طرح سے ڈیل کرتے ہیں۔ آپ کا رویہ اور اخلاق یہاں کتنا ضروری ہے اس کے ساتھ ہی اس بات کی بھی بہت اہمیت ہے کہ ان کو دیے گئے کام کو آپ خود کتنا جانتے ہیں۔ایک منیجر منیجمنٹ کو عملی طور پر انجام دیتا ہے۔ منیجر کا کام یہ ہوتا ہےمختلف کام کرنے والے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا۔اپنی ٹیم بنانا اس ٹیم کی تربیت کرنا ( اگر ضروری ہو تو)۔ٹیم ممبرز کو ٹاسک دینا۔کام کی مسلسل نگرانی کرنا۔یاد رہے کہ ایک منیجر کی ذمےداری صرف لوگوں سے کام لینا ہی نہیں ہوتا بلکہ اسے 2 بہت بنیادی باتوں کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے۔ یہ دو بنیادی سوال یہ ہیں۔ا- کیا کام بذات خود درست ہے؟ (effectiveness)ب- کام کرنے کا طریقہ کتنا درست ہے؟(efficiency)
Effectivness
پہلا سوال یہ ہے کہ " کیا کام بذات خود درست ہے؟" ۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیم ممبر جو کام کر رہا ہے جو اس کی ذمےداری ہے وہ اصل ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کتنا مددگار ہے۔مثال کے طور پر آپ کسی بیکری میں پروڈکشن کے منیجر ہیں اور آپ کی ٹیم کے 3 ممبرز کی ذمےداری ہے روزانہ 4 گھنٹے میں 100 کیک کے لیے بہترین آمیزہ تیار کرنا۔ اب اگر یہ ممبرز آمیزہ درست نہیں بنا رہے تو اس کا مطلب ہے ان کا کام درست نہیں ہے۔ ان کے خراب آمیزہ کی وجہ سے اگلی ٹیم کو کیک تیار کرنے میں بہت پریشانی آ سکتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ کے پاس سیلز ٹیم ہے اور آپ کا ایک ممبر کسی ایسے علاقے یا مارکیٹ پر محنت کر رہا ہے جہاں سے خاطر خواہ نتائج نہیں مل رہے کیونکہ اس علاقے
میں کسٹمر ہی بہت محدود ہیں۔ ان دونوں مثالوں میں کام تو ہو رہا ہے لیکن یہ کام اصل ٹارگٹ کو حاصل کرنےمیں کوئی مدد نہیں دے رہا . کوئی کام اصل ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں جتنی زیادہ مدد کرے گا وہ کام اتنا ہی بہتر ہوگا
ان دونوں مثالوں میں کام ہی درست نہیں ہورہا ۔ پہلی مثال میں کیک کے لیے آمیزہ اچھے سے بننا چاہیے اور دوسری مثال میں سیلز مین کو علاقہ ہی بدل لینا چاہیے۔ منیجر کو ہر لمحہ اس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ اس کی ٹیم کے تمام ممبرز درست کام کر رہے ہیں اور ہر ممبر کا کام اصل ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں اپنی اپنی جگہ مدد کر رہا ہے۔
Efficiency
دوسرا اہم سوال یہ ہے کہ کام کا طریقہ کتنا درست ہے؟ یعنی پہلے مرحلے میں کام کا انتخاب ہوگیا. اب اس کام کو کرنے کا بہترین طریقہ بھی تلاش کرنا ہے۔ یہ بہترین طریقہ کیا ہوتاہے کسی بھی کام کو کرنے میں وقت اور لاگت دونوں
لگتے ہیں
۔ یہ منیجر کا ٹاسک ہوتا ہے کہ کام کا ایسا طریقہ تلاش کرے کہ کم سے کم وقت اور لاگت میں زیادہ سے زیادہ رزلٹ حاصل کرے۔ مثال کے طور پر بیکری میں 3 ممبر 4 گھنٹے میں 100 کیک تیار کرتے ہیں تو اس کام کو اس طرح کیا جاتے کہ یا تو کم کرنے والے ممبر کم ہو جایں یا پھر اتنے ہی ممبر اتنے ہی وقت میں زیادہ کیک تیار کر لیں
جی دوستو۔۔۔! منیجمنٹ صرف یہ نہیں کہ لوگوں سے کامکس طرح لیا جاۓ بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی خیال رکھنا ہے کہ کام کم سے کم
وقت اور لاگت میں ہو
اگلے مضمون میں ہم منیجمنٹ کے ٹولز پر بات کریں گے
آپ کو یہ مضمون کیسا لگا اپنی راۓ سے ضرور اگاہ کریں
شکریہ
I Appreciate your work its ia good topic...normally for everyone. Someone can also check my work@...
ReplyDeletehttps://sherdevelopersconstruction.blogspot.com/?m=1