What are the different business types? Sole Proprietorship & Partnership کاروبار کی اقسام
ہر وہ کام جو منافع کمانے کے لیے کیا جائے، کاروبار کہلاتا ہے۔ یہ کاروبار کئی طرح کا ہوتا ہے، کوئی دوکان چلاتا ہے تو کوئی فیکٹری، کوئی پرائیویٹ سکول چلا رہا ہے تو کوئی ہسپتال، لیکن قانونی اعتبار سے کاروبار کی چند مخصوص اقسام ہیں۔
دوستو میرا نام فرحان بیگ ہے، میں گزشتہ کئی سالوں سے سیلز اور مینجمنٹ کی فیلڈ میں کام کر رہا ہوں۔ میری اس کوشش کا مقصد کاروبار اور مینجمنٹ سے متعلق معلومات عام فہم زبان میں عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ میری اس کوشش میں مجھے آپ کے ساتھ کی بہت ضرورت ہے۔
دوستو۔۔! کاروبار زندگی کاروبار کے بغیر کچھ نہیں۔ سرکاری ملازمین کو چھوڑ کر تقریباً ہر شخص یا تو ذاتی کاروبار کرتا ہے یا پھر کسی کے کاروبار میں ملازمت کرتا ہے۔ ہماری زندگی میں استعمال ہونے والی ہر چیز کسی نہ کسی کاروبار کی وجہ سے ہے۔ اگر کاروبار کو ایک لائن میں بیان کرنا ہو تو ہر وہ کام جو منافع کمانے کے لیے کیا جائے، کاروبار کہلاتا ہے۔ یہ کاروبار کئی طرح کا ہوتا ہے، کوئی دوکان چلاتا ہے تو کوئی فیکٹری، کوئی پرائیویٹ سکول چلا رہا ہے تو کوئی ہسپتال، لیکن قانونی اعتبار سے کاروبار کی چند مخصوص اقسام ہیں۔ آج ہم انہی اقسام پر بات کریں گے۔
نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کاروبار کی تین اقسام یا Types of Business ہیں
1- واحد ملکیت Sole proprietorship
2- اشتراکیت Partnership
3- نجی کمپنی Private Limited Company
دوستو ہم باری باری ان تینوں اقسام کا جائزہ لیتے ہیں۔ ان کا مطلب کا ہے، ان کی قانونی حیثیت کیا ہوتی ہے، ان کا فائدہ کیا ہے اور ان میں کس طرح کے مسائل ہیں۔
1- واحد ملکیت Sole proprietorship
مطلب:-
اس کے نام سے ہی اس کا مطلب سمجھ میں آ جاتا ہے۔ واحد ملکیت یا sole proprietorship کا مطلب ہے ایسا کاروبار جس میں صرف ایک شخص مالک ہو۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ اسی قسم کا بزنس کرتے ہیں۔
قانونی حیثیت:-
اس کاروبار کی قانونی حیثیت مکمل طور سے اپنے مالک پر منحصر ہے۔ یعنی کاروبار بذاتِ خود کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتا ۔ اس کاروبار میں ہر قسم کا لین دین مالک کا ذاتی لیں دین تصور ہوتا ہے۔
فوائد:-
اس قسم کا کاروبار بہت ہی کم سرمائے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔
اس کاروبار کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں ایک شخص، جو کہ مالک بھی ہے، کو مکمل اختیار ہوتا ہے۔ وہ ہر طرح کے فیصلے کے سکتا ہے۔
اس کاروبار میں ہونے والا منافع اور ترقی بھی اسی مالک کے حصے میں ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس طریقہ کاروبار کو بہت پسند کرتے ہیں۔
رجسٹریشن:-
اس کاروبار کی رجسٹریشن FBR میں بذریعہ NTN ہوتی ہے۔ اس کے علاؤہ اس کا مالک اپنے اس کاروبار کو چاہئے تو چیمبر آف کامرس میں بھی رجسٹر کروا سکتا ہے۔ FBR میں رجسٹریشن ضروری ہوتی ہے جبکہ Champer of Commerce کی رجسٹریشن کروانا ضروری نہیں ہے بلکہ مالک کی مرضی پر ہے، البتہ اس رجسٹریشن سے کاروبار کوئی کافی پزیرائی ملتی ہے۔
مسائل:-
اس قسم کے کاروبار میں سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ کاروبار کی ذاتی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یہ کاروبار آگے منتقل بھی نہی ہو سکتا۔ جب بھی مالک کاروبار کو بیچے گا تو نیا مالک اسے نئی رجسٹریشن سے شروع کرے گا۔ کیونکہ کاروبار بذات خود کوئی حیثیت ہی نہی رکھتا۔ مالک تبدیل تو کاروبار بھی تبدیل ہی تصور ہوگا۔ بڑی کمپنیاں ایسے کاروبار سے ڈیل کرنے سے کتراتی ہیں کیونکہ کاروبار کا کوئی لیگل سٹیٹس نہی ہوتا۔ اور ہر طرح کی ذمےداری مالک پر ہی ہوتی ہے۔ مالک کے ذاتی اثاثہ جات ہی کاروبار کے اثاثہ جات کہلاتے ہیں۔ اسی طرح بینک اور دیگر ادارے بھی اس قسم کے کاروبار کو دوسری اقسام کاروبار کے مقابلے میں کم ترجیح دیتے ہیں۔ حکومتی ٹیکس قوانین میں رجسٹرڈ بزنس Registered Businesses کے لیے بہت سی چھوٹ اور مراعات ہیں جو sole proprietorship کو حاصل نہیں ہوتیں۔
ان مسائل کا ایک حل یہ ہے کہ واحد ملکیت کے کاروبار کو سنگل پرسن کمپنی single person company کے طور پر رجسٹرڈ کروایا جا سکتا ہے۔ ایسا کرنے سے کاروبار میں ایک ہی فرد شیئر ہولڈر ہوتا ہے لیکن کاروبار کی قانونی حیثیت بن جاتی ہے اور یہ مسائل کافی کم ہو جاتے ہیں۔
2- اشتراکیت Partnership
مطلب:-
جب دو یا دو سے زیادہ لوگ ایک معاہدے کے تحت ایک کاروبار میں طے شدہ شرائط پر حصہ دار بنیں تو اس قسم کے کاروبار یا business کو اشتراکیت یا partnership کہتے ہیں۔ اس میں تمام حصے دار نفع، نقصان اور ذمےداری میں یکساں طور پر بھی شریک ہو سکتے ہیں یا غیر یکساں طور پر بھی۔ اسی طرح کاروبار کو شروع کرنے سرمایہ کاری یکساں تناسب سے بھی ہو سکتی ہے اور مختلف تناسب سے بھی ہو سکتی ہے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی partner سرمایہ کاری کی بجائے اپنی خدمات کے عوض حصے دار ہو۔ اسی طرح کچھ partners صرف سرمایہ کاری ہی کرتے ہیں اور عملی طور پر کاروبار میں بالکل حصہ نہیں لیتے۔ الغرض کہ partners کے درمیان یہ معاہدہ کسی بھی شرائط لیکن باہمی رضامندی کی بنیاد پر ہو سکتا ہے۔ اس معاہدے کو partnership deed یا partnership agreement کہا جاتا ہے۔
قانونی حیثیت:-
پارٹنرشپ کیونکہ چند افراد کے درمیان کاروباری معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کو اگر رجسٹر نہ کروایا جائے تو اس معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ ایسی صورت میں نہ تو پارٹنر ہی کسی مسئلے کی صورت میں ایک دوسرے سے متعلق کوئی قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی باہر کا شخص ان پارٹنرز سے متعلق کوئی قانونی کارروائی کر سکتا ہے۔ اس لیے بہت ضروری ہے کہ پارٹنرشپ کو رجسٹر کیا جائے۔ اس کی رجسٹریشن پارٹنرشپ ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت رجسٹرار آفس میں ہوتی ہے جس کے لیے درج ذیل تفصیلات کی ضرورت ہوتی ہے۔
1- کاروبار یا بزنس کا نام name of Business
2- آفس کا پتہ place of the principal office
3- پارٹنرشپ معاہدے کی تاریخ۔
date of partnership joining
4- پارٹنرز کے کوائف (نام، پتہ)
names and addresses of partners
5- پارٹنرشپ معاہدے کی معیاد
how to dissolve the partnership
البتہ یہ ضرور سمجھ لیں کہ sole proprietorship کی طرح partnership بھی کوئی لیگل پرسن نہیں بلکہ اس کے پارٹنرز ہی اصل لیگل پرسنز ہیں۔ اور کاروباری لین دین اس کے پارٹنرز کا ذاتی لیں دین ہی تصور ہوگا۔
فوائد:-
پارٹنرشپ کے sole proprietorship کے مقابلے میں کچھ فوائد ہیں
1- پارٹنرشپ میں کیونکہ دو یا دو سے زیادہ لوگ شامل ہوتے ہیں اسلئے شروعاتی سرمایہ یا initial Capital کافی زیادہ ہو سکتا ہے۔
2- کہتے ہیں ایک اور ایک دو نہی گیارہ ہوتے ہیں۔ زیادہ لوگوں کے شامل ہونے کی وجہ سے کاروبار کو چلانے کے لیے اچھا تجربہ اور بہتر صلاحیتیں میسر ہوجاتی ہیں۔
3- کاروباری ذمے داریوں کا بوجھ بھی تقسیم ہو جاتا ہے۔
4- ٹیم ورک سیکھنے کو ملتا ہے جس سے بہت سے کام بہت بہتر انداز میں ہو جاتے ہیں۔
5- ایک کمپنی کے مقابلے میں پارٹنرشپ معاہدے کو قائم کرنا نہایت آسان اور فوری قابل عمل ہے۔
6- جہاں پارٹنرز منافع کو آپس میں شیئر کرتے ہیں وہاں نقصان کی صورت میں بھی سب پارٹنرز اس کا بوجھ اٹھاتے ہیں یوں ایک شخص پر سارا بوجھ نہیں آتا
مسائل:-
واحد ملکیت sole proprietorship کے مقابلے میں جہاں partnership میں ایک سے زیادہ لوگوں کی وجہ سے فوائد ہیں تو اسی طرح انہی زیادہ لوگوں کی وجہ سے کچھ مسائل بھی بن جاتے ہیں۔
1- انسانی فطرت کے مطابق بہت ممکن ہے کہ مل کر کاروبار کرنے والوں کی سوچ میں تضاد پیدا ہو جائے جس سے کوئی conflict کھڑا ہو سکتا ہے۔
2- پارٹنرشپ معاہدے کو ٹرانسفر کرنا بھی ایک مشکل قانونی عمل ہے۔
4- پارٹنرشپ میں بھی sole proprietorship کی طرح unlimited liability ہوتی ہے
5- پارٹنرشپ بھی کیونکہ sole proprietorship کی طرح ایک کمپنی کے مقابلے میں لیگل سٹیٹس نہی رکھتی تو بنک اور دیگر ادارے وہ رعایت نہیں دیتے جو ایک کمپنی کو ملتی ہے۔
دوستو ۔۔! آج ہم نے sole proprietorship اور partnership کے بارے میں اچھی معلومات حاصل کیں اگلے مضمون میں ہم پوری تفصیل کے ساتھ کاروبار کی تیسری قسم یعنی کمپنی سے متعلق بات کریں گے۔
اس مضمون سے متعلق اپنی رائے ضرور دیں تاکہ اس کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
رائے دینے کے لیے
+923004099065
+923477155708
Comments
Post a Comment
if you have any query, please let me know