What are the different types of Businesses? What is Company? (urdu) کمپنی کیا ہوتی ہے؟

 دوستو میرا نام فرحان بیگ ہے، میں سیلز اور منیجمنٹ کا تجربہ رکھتا ہوں، میرا مقصد منیجمنٹ اور کاروبار کے حوالے سے بنیادی معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے. میری کوشش ہے کہ لوگ منیجمنٹ اور کاروبار کو سمجھیں اور اپنے کام یا بزنس کو بہتر انداز میں کر سکیں . میری اس کوشش میں مجھے آپ کے ساتھ کی بہت ضرورت ہے.


دوستو اس سے پچھلے مضمون میں ہم کاروبار کی دو بنیادی اقسام sole proprietorship اور partnership پر تفصیل سے بات کر چکے ہیں۔ آج ہم کاروبار کی تیسری قسم یعنی کمپنی Company سے متعلق بات کریں گے۔ 


کمپنی Company




آپ روزانہ بیشمار کمپنیوں کے نام سنتے اور لیتے ہیں، جیسے coca cola, Nestle, Unilever, Honda, Toyota وغیرہ آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ کمپنی آخر ہوتی کیا ہے؟  کاروبار کی تمام اقسام میں کمپنی company درمیانے اور بڑے پیمانے پر کاروبار کے لیے سب سے بہترین قسم ہے۔


مطلب: 

 کمپنی ایک قانونی ادارہ ہے جو لوگوں کی انجمن کی نمائندگی کرتا ہے، یہ لوگ کسی مخصوص لیکن مشترکہ مقصد یا مقاصد کے حصول کے لیے متحد ہوتے ہیں۔ یہ مقاصد خالص کاروباری یا منافع بخش بھی ہو سکتے ہیں اور غیر منافع بخش یا رضاکارانہ بھی ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر صنعتی ادارے، سرمایہ کاری کی کمپنیاں اور مالیاتی ادارے، بنک اور رضاکارانہ تنظیمیں اور فلاحی ادارے وغیرہ۔ 


قانونی حیثیت:



کمپنی دراصل ایک طرح کا فرضی یا مصنوعی فرد ہے جو ایک شخص کی طرح علیحدہ قانونی حیثیت رکھتی ہے۔ کمپنی اپنے مالکان، شئیر ہولڈرز، ڈائریکٹرز یا ملازمین کا اجتماعی نام نہیں ہے بلکہ ان سب سے الگ ایک فرضی لیکن قانونی فرد ہوتی ہے۔ کمپنی مالکان کے تبدیل ہونے یا چلے جانے سے  کبھی ختم نہیں ہوتی، حتی کہ سارے شئیر ہولڈرز کمپنی کو چھوڑ بھی جائیں کمپنی company تب بھی رہتی ہے یہاں تک اسے قانونی طور پر ختم winding up نہ کیا جائے۔ 


 پچھلے مضمون میں ہم نے جانا تھا کہ sole proprietorship یا partnership کاروبار میں مالک یا مالکان جو بھی لین دین کرتے ہیں وہ اپنی ذاتی حیثیت میں کرتے ہیں۔ اس کے بالکل برعکس کمپنی خود ایک فرد artificial person اور legalize entity کے طور پر لین دین کرتی ہے۔ اسی طرح sole proprietorship میں کاروبار مالک کے چھوڑ دینے یا مالک کی موت کی صورت میں کاروبار کو نئے نام سے رجسٹریشن کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ کمپنی کیونکہ اپنے مسلک یا مالکان سے علیحدہ حیثیت رکھتی ہے اسلئے کسی کی موت یا آنے جانے سے کمپنی کو فرق نہیں پڑتا۔  


انتظامی ڈھانچہ Structure:


اگرچہ قانونی اعتبار سے کمپنی تین طرح کی ہوتی ہے 

1۔ سنگل پرسن کمپنی single person company 

 ( ایک فرد پر مشتمل یہ sole proprietorship کی طرح سے ہے لیکن کاروبار کی اپنے مالک سے علیحدہ قانونی حیثیت ہوتی ہے) 


2- لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ  limited liability partnership

( یہ عملی طور پر پارٹنرشپ کی طرح ہی ہے لیکن اس میں بھی کاروبار کی علیحدہ قانونی حیثیت ہوتی ہے) 


3- کمپنی company 

(اس میں مزید دو اقسام ہیں limited liability اور unlimited liability ) 



کیپیٹل فنڈ Capital Fund


کسی بھی کاروبار کو چلانے کیلئے سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔  اور کمپنی کو چلانے کے لیے سب سے زیادہ سرمایہ درکار ہوتا ہے۔ کمپنی یہ سرمایہ بہت سے لوگوں سے اکٹھا کرتی ہے۔ 


شئیر اور شئیر ہولڈرز share and share holders


کمپنی کا سرمایہ شئیر کی صورت میں ہوتا ہے، جب بھی کمپنی کو سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے تو کمپنی اپنے شئیر ایشو کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر کمپنی کو 50 ہزار سرمائے کی ضرورت ہے تو کمپنی 50 روپے کے 1 ہزار شئیر مارکیٹ میں ایشو کرے گی۔ جو لوگ یہ شئیر خرید کر کمپنی میں انویسٹ کرتے ہیں ان کو شئیر ہولڈرز کہا جاتا ہے۔ یہی لوگ دراصل کمپنی کے مالک بھی ہوتے ہیں۔  کمپنی اپنے تمام مالی معاملات کی معلومات اپنے شئیر ہولڈرز کو دینے کی پابند ہوتی ہے۔ اس لیے کمپنی اپنی کارکردگی رپورٹ اپنے شئیر ہولڈرز تک پہنچاتی رہتی ہے۔ 


ڈائریکٹر یا بورڈ آف ڈائریکٹرز: Director or Board of Directors


کمپنی کے شئیر ہولڈرز یا مالکان 1 یا 10 لوگ نہیں بلکہ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ بعض بڑی کمپنیوں میں تو یہ تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگ کسی بھی قسم کا انتظامی کام نہیں کر سکتے۔ ایسی صورت میں یہ شئیر ہولڈرز کمپنی کے لیے ڈائریکٹر رکھتے ہیں جو کمپنی کے کاروبار میں بھی مہارت رکھتا ہو۔ ڈائریکٹر کمپنی کی مکمل مینجمینٹ سنبھالتا ہے۔ کاروبار کو اچھے طریقے سے انجام دینا، کمپنی کو منافع بخش بنانا اور اگر کمپنی کے کوئی اور مقاصد ہیں جیسے تعلیم کھیل یا فلاحی کام وغیرہ تو ان مقاصد کو احسن طریقے سے حاصل کرنا بھی ڈائریکٹر کی ذمےداری ہے۔ جن کمپنیوں کا حجم بڑا ہو اور کام کا نیٹورک زیادہ ہو تو ایک ڈائیریکٹر سارے کام کو اچھے طریقے سے نہیں انجام دے سکتا۔ ایسی صورت میں دو یا زیادہ ڈائیریکٹرز Directors رکھے جاتے ہیں اور کام کو ان کے درمیان تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ یہ تقسیم عموماً مختلف ڈیپارٹمنٹس کی صورت میں ہوتی ہے مثلاً مالی معاملات کے لیے فنانس ڈائیریکٹر، سیلز اور پروموشن کے لیے مارکیٹنگ ڈائیریکٹر اور آپریشنز کے لیے آپریشنل ڈائیریکٹر وغیرہ۔ 


کمپنی کا منافع Dividend


سال بعد کمپنی کو جو بھی منافع ہوتا ہے  کمپنی وہ منافع اپنے شئیر ہولڈرز کو دیتی ہے۔ کمپنی اس منافع کو اپنے شئیرز کی تعداد کے حساب سے تقسیم کرتی ہے۔ منافع کا یہ تقسیم شدہ حصہ dividend کہلاتا ہے۔ یعنی اگر کمپنی کو 10 لاکھ منافع ہوا ہے اور کمپنی کے کل 1 ہزار شئیرز ہیں تو dividend ہوگا 1 ہزار روپے۔ یعنی ہر شئیر ہولڈر کو 1 ہزار روپے ملیں گے۔ اگر کمپنی کو یہ منافع پھر سے کمپنی میں ہی انویسٹ کرنا ہو تو کمپنی dividend دینے کی بجائے اس منافع کے برابر مزید شئیرز اپنے ہی شئیر ہولڈرز کو دے دیتی ہے۔ انہیں بونس شئیرز کہا جاتا ہے۔ یعنی اگر آپ کے کسی کمپنی میں 100 شئیرز ہیں تو منافع کی صورت میں آپ کو dividend بھی مل سکتا ہے یا پھر بغیر خریدے مزید شئیرز بھی منافع کی مد میں مل سکتے ہیں۔ 


رجسٹریشن:



دوستو پاکستان میں کمپنی کی رجسٹریشن کمپنی ایکٹ 2017 کے تحت ہوتی ہے اور اس عمل کو ایک ادارہ جس کو SECP یعنی

 Security and Exchange Commission of Pakistan کہا جاتا ہے، انجام دیتا ہے۔ یہ ادارہ ہر صوبے میں اپنا رجسٹرار تعینات کرتا ہے۔ جو اپنے اپنے صوبوں میں اس عمل کو انجام دیتے ہیں۔ رجسٹریشن کروانے کے لیے سب سے پہلے آپ کمپنی کا نام رکھیں، جو کسی اور کمپنی کا نہ ہو، اس میں SECP آپ کی رہنمائی کرتا ہے، جب نام سلیکٹ ہو جائے تو SECP آپ کو ایک چالان ایشو کرتا ہے جو بنک میں جمع کراتے ہیں اس کے ساتھ ہی آپکی کمپنی کا نام ریزرو ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد incorporation form کو مکمل کرنا ہوتا ہے جس میں درج ذیل کوائف کو مکمل کرنا پڑتا ہے۔


1- ڈائریکٹرز کے شناختی کارڈ کی کاپی


2- ڈائریکٹرز کے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبرز


3- ڈائریکٹرز کے اپنے نام سے ان کی email ID


4- آفس کا ایڈریس جو آپ نے SECP کے دفتر دیا ہو اور اس ایڈریس کی SECP تصدیق کر لی ہو۔ 


5- کوئی برانچ یا سب آفس ہوں تو اس کو بھی نوٹ کروانا ہوتا ہے۔ 


6- کمپنی کے کام یا کاروبار کی نوعیت کیا ہے؟ کیا یہ service provider ہے یا manufacturing unit ہے وغیرہ وغیرہ


7- کمپنی کا آئین یا memorandum of association جس کمپنی کے قوانین اور ضوابط کی معلومات ہوتی ہیں۔

 

8- اس کے علاؤہ article of association دینا ہوتا ہے جس میں کمپنی کے عہدوں کی تفصیلات ہوتی ہیں۔


9- کیپٹل فنڈ اور شئیر ہولڈرز کی انویسٹمنٹ کی تفصیل, کس پارٹنر کی کتنی انویسٹمنٹ ہے، مارکیٹ سے کتنا paid up capital ہے،

 

اس فارم کے ساتھ ایک FBR کا فارم لگتا ہے جس میں کمپنی کے ڈائریکٹرز کا Data اور NTN # دینا ہوتا ہے۔ اس process کے مکمل ہوتے ہی SECP ساری انفارمیشن کی جانچ پڑتال کے بعد آپکی کمپنی کو رجسٹرڈ کر لیتا ہے۔


فوائد:


کمپنی ایک رجسٹرڈ ادارہ ہوتی ہے اور اپنے کام اور حجم کے اعتبار سے ملک کی ترقی اور لوگوں کو روزگار دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اسی وجہ سے حکومتیں کمپنیوں کے لیے خصوصی مراعات دیتی رہتی ہیں 


مثال کے طور پر بجلی گیس اور دیگر بہت ساری چیزیں جو کہ کمپنی کی ضرورت ہو سکتی ہیں، حکومت ان میں سپیشل کوٹہ ایشو کر دیتی ہے اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں دوسرے کاروبار کے لیے وہ آئیٹم شارٹ بھی ہو تو کمپنی کو اس کی سپلائی جاری رہتی ہے۔ 


 اسی طرح کمپنیوں کے لیے  ٹیکس کی شرح میں کمی بھی کی جاتی ہے اور بعض حالات میں چند ایک ٹیکس سے وقتی طور پر مکمل چھوٹ بھی مل جاتی ہے۔ 


صرف حکومت ہی نہیں تمام بنک اور مالیاتی ادارے sole proprietorship اور partnership کے مقابلے میں کمپنی پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ کمپنیاں ان مالیاتی اداروں سے بڑے پیمانے پر قرض بھی لے سکتی ہیں یا پھر کسی پروجیکٹ پر سرمایہ کاری بھی کر سکتی ہیں۔ 


کیونکہ کمپنی بیت بڑے پیمانے پر کاروبار کرتی ہے۔ اس کی production کی صلاحیت partnership یا sole proprietorship کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے تو اس لیے اس کی production cost یعنی اشیاء تیار کرنے کی لاگت بہت کم ہو جاتی ہے۔ یوں کمپنی مارکیٹ میں بہت اچھے طریقے سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ 


کمپنی کیونکہ حکومت پاکستان کے تحت ایک رجسٹرڈ ادارہ ہوتی ہے اس لیے  کمپنی اپنی اشیاء کو پاکستان سے باہر آسانی سے ایکسپورٹ کر سکتی ہے۔ انٹرنیشنل منڈیوں میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو ہی رسائی ملتی ہے۔ 


دوستو  میں نے پوری کوشش کی ہے کہ کاروبار کی تیسری قسم یعنی کمپنی کے بارے جو ضروری معلومات ہوں آپ کے ساتھ شئیر کروں۔ اس مضمون سے متعلق اپنی رائے ضرور دیں تاکہ میں آئندہ اپنے کام کو مزید بہتر کر سکوں۔ آپکی رائے میرے لیے بہت اہم ہے۔ 


رابطہ کے لیے

03477155608

03004099065

sm_icp@hotmail.com

dmark1980dmark@gmail.com


Comments

  1. Betway Casino and Hotel | Mapyro
    View the location, 파주 출장안마 timings, amenities and offers of Betway Casino and Hotel, located in Tbilisi. The casino offers 세종특별자치 출장안마 over 600 slot 과천 출장샵 machines, 세종특별자치 출장샵 over 1,000 나주 출장안마 table

    ReplyDelete
  2. woori casino | New Zealand Online Casino
    Play woori casino and play online slots online. The exciting 우리 카지노 계열 game of online 예스 벳 bingo has been around for over 토토 사이트 추천 500 years and features 벳 365 more than 100 casino 에볼루션카지노 games

    ReplyDelete

Post a Comment

if you have any query, please let me know

Popular posts from this blog

How to scale your business

Three alarms can change your life for ever...! (Work smart)

How to get orders on Fiverr?